پنڈدادنخاناہم خبریں

فوٹو سیشن پر مرمت ہونے والی نڑومی ڈھن واٹر سپلائی پائپ لائن چند روز بعد ہی لینڈ سلائیڈنگ کی نذر

پنڈدادنخان: فوٹو سیشن پر مرمت ہونے والی نڑومی ڈھن واٹر سپلائی پائپ لائن چند روز بعد ہی لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ،واٹر سپلائی کی مین لائن عامر مائن کے نزدیک سے ٹوٹ گئی، علاقہ تھل میں پانی کی فراہمی ایک بار پھر سے معطل،لوگ جوہڑوں اور تالابوں کا گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ بارشوں کے باعث نڑومی ڈھن واٹر سپلائی کی مین پائپ لائن ٹوٹ گئی تھی جس کے باعث علاقہ تھل کے درجنوں دیہات صاف پانی کی فراہمی سے محروم تھے جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کی کال دی لیکن کمشنر راولپنڈی کے نوٹس لینے پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے اہل علاقہ کے معززین سے مل کر احتجاج موخر کروایا اور پانی بحالی کی یقین دہانی کروائی۔

اس کے برعکس فوٹو سیشن پر مرمت ہونے والی نڑومی ڈھن واٹر سپلائی پائپ لائن چند روز بعد ہی لینڈ سلائیڈنگ کی نظرہوگئی اور ایک بار پھر سے علاقہ تھل میں درجنوں علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں اور واٹر سپلائی کی مرمت کا کام کسی قابل افسر کی زیر نگرانی کروا کہ جلداز جلد پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button