ڈپٹی کمشنر سیف انور کا جہلم پریس کلب کا دورہ، پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پریس کلب جہلم کا دورہ کیا اس موقع پر پریس کلب کے سرپرست چوہدری سہیل عزیز، صدر عابد محمود رزاق، جنرل سیکرٹری شہباز بٹ، نائب صدر مرزا کفیل بیگ، فنانس سیکرٹری کامران گجراور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ او رصحافیوں کے درمیان تعاون لازم ہے ، صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں اور مثبت صحافت سے ہی عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں جہلم کے صحافیوں نے عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ مسائل کو حل کرنے میں ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے صحافی سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں جس کیوجہ سے سرکاری اداروں کے افسران جہلم پریس کلب کے صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔ آخر میں پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود ودیگر صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کا جہلم پریس کلب آمد پر ان کاشکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پریس کلب کے سرپرست چوہدری سہیل عزیز، صدر چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ، نائب صدر مرزا کفیل بیگ، فنانس سیکرٹری کامران اصغر گجر، چیئرمین راجہ نوبہار خان ،وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین ، انفارمیشن سیکرٹری مشرف جنجوعہ، آفس سیکرٹری عبدالغفار آزاد، الیکٹرانک میڈیا کے سابق صدر عامرکیانی، چوہدری ظفرنور موجود تھے۔

جہلم پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل، معروف سینئر صحافی عبدالباسط مجاہد، مرزاجویر اقبال، نجف شہزاد، چوہدری ظفرنور، مرزاقدیر بیگ، دلنواز احمد، امجد ضیاء، بزرگ صحافی مظفر اقبال انصاری ، سہیل کیانی ، محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسرسدھیر مغل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعثمان سندھو، چوہدری دانیال عابد سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.