جہلم

پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سبرینہ جاوید

جہلم: پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی راہنماء و کوآرڈینیٹر الیکشن مہم امیدوار حلقہ این اے67 پی پی27،این اے66پی پی26اور پی پی27سبرینہ جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان،فواد چوہدری،چوہدری فرخ الطاف،ظفر اقبال،راجہ یاور کمال کی کامیابی کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ووٹرز کو گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچانا ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کی خواتین کو ووٹ پول کرنے کا طریقہ کار اور پولنگ ایجنٹس کے فرائض سے آگاہ کیا، سبرینہ جاوید کے ہمراہ لیڈی کونسلر رخسانہ حمید اور دیگر خواتین بھی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے روز مخالفین پولنگ ایجنٹس کی چالاکیوں پر نظر رکھنی ہو گی اور ووٹر کو گھروں سے نکال کر پولنگ اسٹیشن تک لانا ہو گا خواتین پولنگ ایجنٹس پی ٹی آئی کے ووٹرز کو ووٹ پول کرنے کا طریقہ بتائیں ووٹ ضائع ہونے سے بچانا ہے۔

قبل ازیں انہوں نے جلالپورشریف،چوٹالہ،دلاور اور دیگر علاقوں میں گھر گھر جا کر خواتین سے ملاقاتیں کیں،ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان اور فواد چوہدری کا پیغام بھی پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button