عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ 2 دسمبر کوجامع مسجدگنگال میں منعقد ہوگی

0

ڈومیلی: عظیم الشان محفل میلادمصطفی ﷺ 2 دسمبربروز اتوارکوجامع مسجدگنگال میں منعقد ہوگی، علامہ محمدمشتاق احمد قادری گوجرخان خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی محفلوں کا آغاز ہوگیا، گھرگھر،مساجد، سکولوں میں محفل میلاد النبی ﷺ کی محفل کرائی جارہی ہیں۔

ایک عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کی محفل 2دسمبربروزاتوار یونین کونسل نگیال کے گاؤں گنگال کی جامع مسجدگلزارمدینہ میں منعقد ہوگی، جس میں تلاوت و نعت قاری عبدالوحید قادری واہ کینٹ پیش کریں گے،اس کی صدارت علامہ امیرحسین قادری صاحب راولپنڈی کریں گے۔

خصوصی خطاب شہزادہ اہلسنت ،ترجمان اہلسنت ،مقررشعلہ بیان حضرت علامہ محمدمشتاق احمد قادری کریں گے،اہلیان گنگال کی جانب سے اس محفل میں سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.