پڑی درویزہ

سوہاوہ شہر میں سبزی اور فروٹ کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے، انتظامیہ خاموش

پڑی درویزہ: سبزی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ کے سلسلہ میں سوہاوہ شہر نمبر ایک پرجارہا ہے ۔ٹی ایم اے یا میونسپل کمیٹی اور انجمن تاجران خاموش تماشائی بن کر بیٹھی ہیں ۔ ڈی سی ضلع جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

سوہاوہ شہر میں سبزی اور فروٹ کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے جبکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سوہاوہ یا انجمن تاجران خاموش تماشائی کا کردار کر رہی ہیں ۔ کوئی پوچھنے والا نہیں اندھیر نگر ی چوپٹ راج قائم ہے۔

صورت حال کے متعلق سوہاوہ اور گردونواح کے صارفین نے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شاید سوہاوہ کے دوکانداروں کا قبلہ سیدھا کیا جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button