جہلم میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز، بجوالہ جنگل میں 300 سے زائد پودے لگائے گئے

ضلع جہلم میں رواں سال لاکھوں نئے پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت بجوالہ جنگل میںفاریسٹ ڈیپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے خصوصی تقریبات کا آغاز کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ،اے سی جہلم ،ڈی ایف او ، ایس ڈی ایف او اور سرکاری سکول کے تین سو سے زائد بچوں نے پودے لگائے ۔

اس موقع پر سکول کے بچوں، اساتذہ کرام،نجی اداروں کے سربراہان اور سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈ سی سی جہلم سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ جنگلات کی اہمیت کو انسانی بقاء کے لئے فراموش نہیں کیا جا سکتا انسانی بہتر زندگی کے لئے درخت انتہائی ضروری ہیں اور ضلع جہلم میں رواں سال اس مہم کے تحت لاکھوں نئے پودے لگائے جائیں گے آج کی تقریب میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر میں 23000 پودے لگائے جا رہے ہیں۔

بجوالہ فارسٹ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر چوہدری اعجاز احمد، ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر احمد مغل، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو اور طلبہ موجود تھے۔ یاد رہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت بجولا کے مقام سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 1544 کنال اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے اور یہاں نئے پودے لگا کر سرکاری زمین کو آباد کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ جنگلات نہ صرف ماحول میں قدرتی پن برقرار رکھتے ہیں بلکہ مختلف آفات کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں، اس سلسلے میں موسم بہار شجرکاری مہم 2019ء کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے عوام الناس کو بھی شجرکاری کے فوائد بتاتے ہوئے اس مہم میں فعال کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

اس موقع پرایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے شجرکاری مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’’پلانٹ فار پاکستان ڈے ‘‘ کو منانے کے لئے محکمہ جنگلات کو مخصوص ٹارگٹ دیئے گئے جس سے کئی گنا زیادہ پودے لگائے جا رہے ہیں۔ نیز محکمہ جنگلات پنجاب کی کی جانب سے 1200 پودے لوگوں میں تقسیم کئے گئے تاکہ وہ بھی اپنی معاشرتی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

مزید براں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام یونین کونسلوں کو شجرکاری مہم میں شامل کرتے ہوئے 56000 مفت پودے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.