سوئی گیس کے حالیہ غیر مساوی اور اضافی بلوں نے غریب سمیت متوسط طبقے کی چیخیں نکلوا دیں

0

پنڈدادنخان/ کھیوڑہ: سوئی گیس کے حالیہ غیر مساوی اور اضافی بلوں نے غریب سمیت متوسط طبقے کی چیخیں نکلوا دیں، نئے نئے من پسند فارمولوں کی مدد سے چند سو روپے کا بل کئی کئی ہزار روپے میں تبدیل کر کے حکمرانوں نے عوام کو اپنا مستقبل سوچنے پر مجبور کر دیا، بلوں کی گھروں میں ترسیل کیساتھ ہی عوام گھروں سے باہر جبکہ مساجد میں بھاری بلوں کی بروقت ادائیگی کے لیے اسپیکروں میں چندے کے اعلانات۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں حالیہ سوئی گیس کے بلوں کی ترسیل نے عوام کی چیخیں نکلوا دی,عمومی استعمال کی یونٹس کا گزشتہ بل جو چند سو روپے تک تھا وہ محکمہ کی انجینئرنگ ٹیم نے من مانے فارمولے اور سمجھ سے بالاتر ضرب تقسیم سے ہزاروں میں بنا دیا۔

متعدد غریب دیہاڑی دار طبقہ جن کی اوسط آمدن چار سے پانچ سو روپے یومیہ ہے کو 30,000 سے زائد روپے کے بل موصول ہوئے ہیں جو ان خاندانوں کے لیے عذاب سے کم نہیں ہے مزدور اپنے گھر والوں کے ساتھ سوئی گیس دفاتر کے چکر لگارہے ہیں جبکہ عملے کی جانب سے مناسب قسطوں کا بھی کوئی شیڈول نہیں ہے اور بل جمع نا ہونے پر ہزاروں روپے جرمانہ اضافی ہو جائے گا۔

دوسری جانب مساجد کے بھاری بلوں کی بر وقت ادائیگی کے لیے اسپیکروں میں اعلانات کیے جارہے ہیں، چند ماہ قبل تک بلوں کی کیلکولیشن میں بھاری ترین سلیب ریٹ 600 روپے تھا اسے بڑھ کر 1460 روپے تک کر دیا گیا ہے جس کیوجہ سے بل 300 گنا تک بڑھ گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سیزن میں شہر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش بھی جاری رہی ہے جو تاحال جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومتی کارکردگی سے مایوس ہو کر وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس ظلم سے عوام تو نجات دلوائی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.