کیئر ٹیکرز اور محکمہ جنگلات 21 مارچ کومشترکہ طور پرشجر کاری کریں گے، میر اسفند یار اسد

0

جہلم: کیئر ٹیکرز اور محکمہ جنگلات 21 مارچ کومشترکہ طور پرشجر کاری کریں گے بجوالہ میں 25000 پودے لگائے جائیں گے۔

یہ بات ضلع جہلم کی سب سے متحرک تنظیم کیئر ٹیکرزکے چیئرمین میراسفند یار اسد نے گزشتہ روز بتائی،میر اسفندیار اسد نے کہا کہ کیئر ٹیکرز باتوں کی بجائے عملی کام کرنے والی تنظیم ہے جس نے جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پر سینکڑوں پودے اپنی مدد آپ کے تحت لگائے ۔

انہوںنے کہا کہ کئیرٹیکرز کے ممبران کواے ڈی سی جی جہلم اورسب ڈویژن فاریسٹ آفیسر کی جانب سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے ہم اپنے تمام ممبران اور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس شجر کاری میں بھر پور حصہ لیں اور اپنے اور اپنے پیاروں کے نام کا پودا لگا کر ملک کو سر سبز شاداب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.