ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کے ایم ایس کی غنڈہ گردی، عوام پریشان، کلہاڑی اور درانتی اٹھا کر عوام کو دھمکیاں

0

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈکواٹر پنڈدادنخان کے ایم ایس ڈاکٹر انعام اللہ جمالی کی غنڈہ گردی سے عوام پریشان اور خوف زدہ، ایم ایس جمالی نے عوام سے بدتمیزی اپنا وتیرا بنالیا اور اپنے فرائض پر کم اور فلمی سین پر زیادہ غور۔

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے ایم ایس ڈاکٹر انعام اللہ جمالی نے عوام کیساتھ بدتمیزی اور پریشان کرنا اپنا وتیرا بنا لیا، چندروز قبل ڈاکڑ جمالی نے ہسپتال کے چھوٹے انٹری گیٹ کو موٹرسائیکلوں کی انٹری کیلئے بند کر دیا، ہسپتال کی انٹری گیٹ بند کر کے ایم ایس جمالی نے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

عوام کی جان بچانے والے مسیحا نے اپنے ایک ہاتھ میں کلہاڑی اور دوسرے ہاتھ میں درانتی پکڑ کرعوام کو پیغام دیا کہ تحصیل ہیڈکواٹر میں غنڈہ راج عروج پر ہے اور میں جو چاہوں گا وہی ہوگا، ایم ایس کی ان فلمی تصویروں کو دیکھ کر پنڈدادنخان کی عوام نے شدیدغصے کا اظہار کیا۔

عوام نے انتظامیہ سے اس واقع کاسختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور ایسے غنڈہ نما شخص کے خلاف انکوائری کر کے جلدازجلد پنڈدادنخان ہیڈکواٹر سے ٹرانسفر کیا جائے تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہواور کسی ایسے ڈاکٹر کو پنڈدادنخان تعینات کیا جو عوام کی مشکلات کو کم کرے نہ کہ کلہاڑی اٹھا کر عوام کو زدوکوب کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.