پنڈدادنخان

تحصیل پنڈ دادنخان میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی، مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

پنڈدادنخان: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز تحصیل پنڈدادنخان میں 8 مثبت کیس رپورٹ، پنڈی سید پور میں سات کیس رپورٹ، شیر پور میں سماٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، پنڈی سید پور سکول میں ایک ڈیرہ جات پر دو مثبت کیس جبکہ شیر پور میں چار کیس پازیٹیو آئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان تحصیل میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے نواحی گاؤں شیر پورمحلہ جامع مسجد میں سماٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ نواحی گاؤں شیر پور میں کورونا وائرس کے چار مثبت کیس رپورٹ ہونے پرسماٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنڈی سید پور میں 3 کھیوڑہ میں ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ سمارٹ لاک ڈاؤن 29 مارچ تک جاری رہت گا جبکہ متاثرہ علاقہ سے مزید سمپل اکٹھے کیے جا رہے ہیں اورمتاثرہ علاقہ میں پولیس کی نفری تعینات کی دی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی ملک نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک کا استمال یقینی بنایا جائے اور بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button