جہلماہم خبریں

چوہدری غلام احمد زمرد کی وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات اور جہلم کی سیاست پر گفتگو

جہلم: سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص آنے والے بلدیاتی انتخابات اور جہلم کی سیاست پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید اور چیف کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 67 چوہدری فراز حسین بھی موجود تھے۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے للِہ انٹرچینج سے جی ٹی روڈ جہلم تک دو رویا سڑک کو موضوع گفتگو بنایا تو وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ جہلم کی ترقی کے اس عظیم الشان منصوبے کی تمام کاغذی کارروائی مکمل ہے اور جلد ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button