جہلم

معروف شاعرہ رفعت وحید کے شعری مجموعے ’’سمندر استعارہ ہے‘‘ کی تقریب پذیرائی کا انعقاد

جہلم: معروف شاعرہ رفعت وحید کے شعری مجموعے ’’سمندر استعارہ ہے‘‘ کی تقریب پذیرائی ادارہ ادب افروز جہلم کے زیر اہتمام تنظیم مغلیہ جہلم کے اشتراک سے المرکز ہال جہلم میں منعقد ہوئی۔

صدارت معروف شاعر قمر رضا شہزاد نے کی ۔معروف کالم نگار نیر سرحدی اور سبطین رضا لودھی مہمانان خصوصی تھے۔ تنظیم مغلیہ جہلم کے ندیم ساجد مغل مہمان اعزاز تھے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر قمر صدیقی نے انجام دیے۔ ان کے علاوہ جہلم اور گردو نواح سے شعرا،شاعرات اور ادبی ذوق رکھنے والے مردو خواتین نے شرکت کی۔

احسان شاکر نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا اور تنویر طاہر کیانی نے اقبال کوثر(مرحوم) کی لکھی نعت رسول مقبو ل ﷺ پیش کی۔قمر رضا شہزادؔ،سید انصرؔ،اقبال ناظرؔ،مرز اسکندر بیگ اور احسان شاکر ؔنے شاعرہ کی شخصیت اور فن کے لحاظ سے ان کے شعری مجموعہ ’’سمندر استعارہ ہے‘‘ پر مضامین پیش کیے اور شاعرہ کو اتنی اچھی شاعری پر مبارکباد پیش کی۔اس کے بعد کلام شاعر بہ زبان شاعر کے دور میں رفعت وحید نے کلام پیش کیا جسے حاضرین نے سراہا اور خوب داد دی۔



متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button