جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا سے ایک اور مریض جاں بحق، مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق جبکہ 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 46 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 12 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 8 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 58621 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1415 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 10 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

جہلم میں اب تک کل 1317 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے، اس وقت کل کورونا وائرس سے 40 اموات ہوئی ہیں۔

ورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 44468 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 923 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 31 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 53 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اب تک 244 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button