جہلماہم خبریں

سابق ایس پی کا بیٹا بھتہ وصولی میں ملوث، گورنمنٹ کالج کی پروفیسر کو بلیک میل کر کے 6 لاکھ اینٹھ گیا

جہلم: سابق ایس پی کا بیٹا بھتہ وصولی میں ملوث ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی پروفیسر حصول انصاف کے لئے ڈی پی او دفتر پہنچ گئی ، تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے بگڑے رئیس زادے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں تعینات پروفیسر محترمہ (ن) نے ڈی پی او جہلم کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آفیسر کالونی مکان نمبر12 جہلم کی رہائشی و سکونتی ہوں شرجیل حسن ولد راؤ ذوالفقار احمد جو کہ بلال ٹاؤن کا رہائشی ہے نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا لڑکے کے چال چلن درست نہ ہونے کیوجہ سے ہم نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا۔

راؤ ذوالفقار احمد کے بیٹے شرجیل حسن نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کر دیئے ، اور اس دوران ایک جعلی نکاح نامہ تیار کروا لیا سائلہ کی بیٹی کی تصویریں بھی کہیں سے حاصل کرکے فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈیٹ کرکے جعلی تصویریں بنا لیں اور ان تصویروں کے ذریعے سائلہ کی فیملی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیااور نت نئے طریقے استعمال کرتے ہوئے دھمکیاں دینی شروع کر دیں کہ اگر سائلہ نے اس کی بات نہ مانی تو وہ سائلہ کی بیٹی کی تصویریں انٹر نیٹ پر اپلوڈ کر دیگا اور سائلہ کی بیٹی کی عزت و شہرت کو نقصان پہنچائے گا۔

اس طرح مورخہ 6 اگست کو سائلہ سے بھتہ کا مطالبہ کیاگیا بذریعہ میسج کہا کہ مبلغ 18 ہزار روپے گھر کی دیوار پر رکھ دو اس طرح سائلہ نے رقم ادا کر دی جبکہ ہر ماہ 23050/-بھتہ وصول کر رہا ہے ادا کی گئی رقم تقریباً ساڑھے 5 سے 6 لاکھ روپے بنتی ہے ، اب شرجیل حسن نے بھتہ ادا کرنے کی صورت میں قتل کرنے اور سائلہ کی بیٹی کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دی ہیں ، شرجیل حسن موبائل نمبرز 03325878634/ 03344800786 جو کہ اس کے زیر استعمال تھے سائلہ کے موبائل پر میسج کرکے سائلہ کو قتل کرنے آگ لگانے ، تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہاہے۔

میرے موبائل فون میں شرجیل حسن کے تمام میسج بطور ثبوت موجود ہیں مجھے اندیشہ ہے کہ ملزم بااثر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے مجھے اور میری بیٹی کو قتل یا اغواء کر سکتا ہے تحفظ فراہم کیا جائے ، تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک افتخار افضل نے بجرم 25D ٹیلیگراف ایکٹ 384 ت پ ،506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button