دارارقم سکول کی طرف سے صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

0

کھیوڑہ: دارارقم سکول کی طرف سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طلباء طالبات سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوں کو اعزازی شیلڈ چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل سابق تحصیل ناظم و سماجی شخصیت چوہدری عابد اشرف جوتانہ پرنسپل پی ایم ڈی سی کالج میڈیم کرن شہزادی نے دی اور سکول کی طرف سے بذریعہ قرعہ اندازی ایک ٹیچر کو عمرے کے ٹکٹ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ دارارقم سکولز کی طرف سے سالٹ رینج میرج ہال میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر عبدالاحد احمد گوندل نے سر انجام دئیے۔

تقریب میں چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل سابق تحصیل ناظم و سماجی شخصیت چوہدری عابد اشرف جوتانہ پرنسپل پی ایم ڈی سی کالج میڈیم کرن شہزادی کا تقریب میں آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا اور سکول کے سالانہ امتحان میں پوزیشن لینے طلباء و طالبات اور علاقے کی سیاسی سماجی اور صحافیوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سکول کی طرف سے سٹاف کے لیے عمرے کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی ہوئی اور خوش نصیب ٹیچر محترمہ شائستہ پروین کا عمرے کا ٹکٹ نکلا اور سکول کے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو بھر پور سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور استاتذہ کی کارکردگی کو بھر پور سراہا گیا تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملکی سلامتی و امن بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.