جہلم

ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی کی اساتذہ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چوہدری وحید حیدر

جہلم: ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی کی اساتذہ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی اچانک وفات سے اساتذہ برادری ایک نڈر بیباک لیڈر سے محروم ہو گئی، اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری وحید حیدر جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین پنجاب نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ امتیاز عباسی ایک عظیم لیڈر تھے یقین نہیں آرہا کہ وہ ہم سے جدا ہو گئے ہیں ان کی اساتذہ برادری کے لیے خدمات نا قابل فراموش ہیں، انھوں نے اساتذہ کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر صف اول میں جنگ لڑی ہے۔

اس موقع پرپنجاب ٹیچر یونین جہلم کے دیگر عہددران بھی موجود تھے جن میں سرپرست اعلی چوہدری جاوید احمد، ساجد مغل چیف آرگنائزر، ضلعی صدر چوہدری راشد، چیئرمین اشفاق حیدر، جنرل سیکرٹری منظور حسین، افضال محمود، چوہدری شبیر اور چاروں تحصیلز کے صدورز اور جنرل سیکرٹری موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button