ترقی یافتہ دورمیں بھی بڑاگواہ کا گاؤں ترکھانی میرا بنیادی سہولیات سے محروم

0

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کے نواحی گاؤں ترکھانی میرا ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،علاقہ مکینوں کو سب سے بڑا مسئلہ راستہ ہے ،جو شروع سے ہی نہیں پکا ہوسکا۔

بڑاگواہ سے ترکھانی میرا کاراستہ مکمل کچا ہے بارشوں کے دنوں میں کچڑ اور پھسلن ہونے سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوجاتاہے ،اگر کوئی ایمرجنسی ہوجائے تو تقریبا دو سے تین کلو میڑ کا فاصلہ پیدل طے کرکے گاڑیوں میں بیٹھا کر ہسپتالوں میں لے کرجانے پر مجبور ہیں۔

علاقہ مکینوں نے حکومتی عہددران پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا، مزید کہا کہ کئی حکومتیں آئی کسی نے بھی ہمارے گاؤں کوئی توجہ نہیں دی ، سب ووٹوں کے دنوں نظر آتے پھر غائب ہی ہوجاتے ہیں ،الیکشن میں ایسے وعدے کئے جاتے ہیں جیسا کہ کل ہی کام ہوجائے گا۔

اعلی حکام نوٹس لیکرہمارے گاؤں کی سڑک کوجلد از جلد تعمیر کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات دور ہوسکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.