ایس ایچ اوز عوام الناس کے مسائل اولین بنیادوں پر حل کریں، ڈی پی او سید حماد عابد

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے دفتر پو لیس جہلم میں کھلی کچہری لگائی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی پی او جہلم نے سائلین کو سنا اور ان کی داد رسی کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر فرمائے۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ہماری اوپن ڈور پالیسی ہے۔ دفتر پولیس کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ کو ئی بھی شخص کسی وقت بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر آسکتا ہے۔

انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو بھی سختی سے ہدایات جاری کیں کہ تھانہ لیول پر مساجد میں جا کر کھلی کچہریاں لگائیں اور عوام الناس کے مسائل اولین بنیادوں پر حل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.