ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ اور گردونواح میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری،گندم کی فصل تباہ

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ اور گردونواح میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری،گندم کی فصل تباہ، نشیبی علاقے زیرآب آگئے،گندم کی تباہ فصل سے کسان سخت پریشان، حکومت سے مدد کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح جہلم میں بھی بادل خوب کھل کر برسے، تحصیل سوہاوہ کے نواحی گاؤں بڑاگواہ میں بارش نے جھل تھل ایک کر دیا۔ بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری نے بھی اپنا رول خوب ادا کیا۔ ژالہ باری سے بڑاگواہ، پدھری، سیری گھنیال، گتر،تلیکہ، گھنومیرا، تتروٹ، ککرالہ کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔

ضلع جہلم کا یہ پسماندہ علاقہ مری کا منظر پیش کرنے لگا۔ بارش ہوتے ہی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ تھلہ چوہدریاں کا برساتی بھپر گیا۔ تلیکہ پلی پانی میں مکمل ڈوبنے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔ کئی دیہاتوں کا رابطہ شہر سے منقطع ہو گیا۔ شدید ژالہ باری سے کسانوں کی تمام فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، زیادہ گندم کی تیار فصل کو نقصان ہوا۔

غریب کاشتکاروں کا حکومت وقت کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button