جہلم پریس کلب کے الیکشن سال 2019/20 کیلئے قوائد و ضوابط جاری کر دیئے گئے

0

جہلم: پریس کلب کے الیکشن 2019 کے لئے درج ذیل قوائد و ضوابط لاگو ہوں گے۔ موبائل فون، کیمرے اور دیگر الیکٹرانک اشیاء سے ریکارڈنگ کرنے اور پولنگ کے وقت پولنگ سینٹر میں لانے پر پابندی ہوگی۔
الیکشن کی شفافیت کے لئے صرف معزز کمیٹی ممبران کیمر ے استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔ نتائج ہر صورت قبول کیے جائیں گے ، نتائج کا اعلان آن کیمر ہ کیا جائے گا۔ نتایج کسی بھی عدالت کے لئے ہر گز ویلڈ نہ ہوں گے۔ منتخب پینل 10 روز کے اندر 4 رکنی مانیٹرنگ و الیکشن کمیٹی کو گزشتہ 3 سال کا احتساب دینے کا پابند ہو گا۔
سوشل میڈیا اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر کسی بھی صحافی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے صحافی کی بنیادی رکنیت ختم کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 10 بجے تا 12 بجے تک پریس کلب جہلم میں کمیٹی ممبران کو جمع کروائے جائیں گے۔ کاغذات کی پڑتال 9 فروری کو کی جائے گی۔ الیکشن 15 فروری 2019 کو منعقد ہوں گے، پولنگ کے اوقات کار صبح 9 بجے تا دن 3 بجے تک ہوں گے۔ الیکشن میں دھاندلی کرنے یا کوشش کرنے والے پینل کی فیس واپس نہ کی جائے گی اور پریس کلب سے بنیادی رکنیت کا خاتمہ کیا جائے گا۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 11 فروری کو پریس کلب جہلم سے جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 8 فروری شام 6 بجے تک داخل کرائے جا سکتے ہیں۔ نتائج کے اعتراضات پر سماعت نتائج کے وقت تک ہو گی، دوبارہ گنتی 15فروری کو موقع پر کی جا سکے گی۔
نتائج پر اعتراض کرنے والے کو مبلغ 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے صحافیوں کی فلاح اور پریس کلب کے لئے استعمال کیا جا سکے گا، مذکورہ پینل ممبران دینے کے پابند ہونگے۔ ووٹر لسٹ پر اعتراض کرنے والے پینل کے خلاف 4 رکنی کمیٹی کو احتیار حاصل ہوگا۔
کاغذات نامزدگی کی فیس، صدر اور جنرل سیکرٹری مالیات کیلئے آٹھ ، آٹھ ہزار روپے ناقابل واپسی جبکہ، نائب صدر، جائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے لئے پانچ، پانچ ہزار روپے ناقابل واپسی فیس جمع کروانا ہوگی جو کہ مجموعی طور پر ایک پینل سے 31ہزار روپے جمع کی جائیگی۔
جہلم پریس کلب جہلم کے الیکشن 2019-20 کیلئے پولنگ 15 فروری 2019 بروز جمعہ صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.