عالم نسوانیت میں کردار گفتار کا سر چشمہ بی بی پاک فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا ہیں۔ کرن علی عابدی

0

دینہ: عالم نسوانیت میں کردار گفتار کا سر چشمہ بی بی پاک فاطمہ زہرہ ہیں ۔جو سیدۃالنسا ء ہونے ساتھ ساتھ جوانانِ جنت حسنینؑ شریفین کی ماں ہونے کا شرف بھی رکھتی ہیں بہترین بیٹی بہترین بیوی اور ماں کا کردار سیدہ پاک زہرہ کے سوا دنیا میں کسی اور کو میسر نہیں ۔ باپ سیدالمرسلین شوہر مولودِ کعبہ امیرالمومنین ؑ اور اولادبنائے لاالہ الا اللہ کی حامل ذوات ہیں۔ حقوق نسوا ں کی علمبردار تنظیمیں اسوہ جناب فاطمہ زہرہ پر چل کر کامیاب و کامران ہوسکتی ہیں۔
یہ بات خطیبہ کرن علی عابدی نے ام البنین ڈبلیوایف ہڈالہ سیداں دینہ کے زیر اہتمام عشرہ ِفاطمیہ کی اختتامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سعودیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معظمہ پاک بی بی اور ان کے ساتھ جنت البقیع میں آپ کی اولاد پاک کے مزرات مقدسہ جو کہ مسمار کر دیے گئے تھے فوار تعمیر کروانے کا اعلان کر کے ملتِ جعفریہ اور عالم اسلام میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کریں ۔ انہو ں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہر حکم پر لبیک کہنے کا عزم دہرایا ۔
مجلس عزا سے کرن زہرہ رضوی ، عفت نقوی اوردیگر نے خطاب کیا جبکہ اختتامِ مجلس پر تابوت ِ پاک بی بی برآمد ہوا ماتم داری برپا ہوئی پروگرام عالم اسلام کے اتحاد ۔پاکستان کے استحکام ترقی اور افواج پاکستان کی سلامتی اور مشن میں کا میابیوں کی دعا پر اختتام پذیر ہوا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.