کھیوڑہ

میاں حمزہ شہباز کی رہائی سے کارکنوں کے حوصلے بڑھے ہیں۔ ملک شاہین

کھیوڑہ: ملک شاہین نے کہا کہ میاں حمزہ شہباز کی رہائی سے کارکنوں کے حوصلے بڑھے ہیں، ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، ڈسکہ میں انشاء اللہ 18مارچ کی شام ن لیگی کی تاریخی فتح کے ساتھ سورج غروب ہو گا اور ن لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کی دھاندلی کو پہلے بھی بے نقاب کیا اور آئندہ بھی دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ملک شاہین صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کھیوڑہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام کے دل کی آواز ہے بجلی اور گیس مہنگی کرنے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، دیہاڑی دار طبقہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائے یا بجلی گیس کے بل دے عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکی ہے اور موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم میاں برادران کے دور اقتدار کو یاد کر رہی ہے ن لیگ کے دور میں مزدور طبقہ خوشحال تھا اور اب موجودہ دور میں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام سخت مایوس ہے، ضمنی الیکشن میں شکست حکمرانوں کی عوام دشمنی کا نتیجہ ہے

ملک شاہین نے کہا کہ حمزہ شہباز کی ضمانت سے ثابت ہو گیا کہ حکومت کا کرپشن بیانیہ ایک فراڈ تھا انتقامی کارروائی کی گئی ہے، ضمنی انتخابات میں قوم نے حکومت پر صرف عدم اعتماد کیا بلکہ تمام پالیسیوں کو بری طرح مسترد کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button