جہلم

بیمار برائلر کا مضر گوشت حفاظتی انتظامات کے بغیر سرعام فروخت کیا جانے لگا

جہلم: شہر گردونواح میں بیمار برائلر کا مضر گوشت حفاظتی انتظامات کے بغیر دکانوں ، پھٹوں پر سرعام فروخت کیاجانے لگا۔

ذبح کی گئی مرغیوں کے گوشت پر مکھیوں کی یلغار سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، چیکنگ کا موثر انتظام نہ ہونے کے باعث مرغی فروش دھڑلے کے ساتھ مضر صحت گوشت فروخت کرکے انسانی صحت کے ساتھ کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس بارے میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گوشت فروخت کرنے والی دکانوں پر صفائی کا انتظام یقینی بنانے کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کروایا جائے ، اور مرغیوں کے ڈربے و ڈرم بھی صاف کروائے جائیں تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button