جہلم

معراج مصطفی ﷺ کمال نبوی ﷺ کی بلند مثال ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: معراج مصطفی ﷺ کمال نبوی ﷺ کی بلند مثال ہے، اس رات طالب و مطلوب ، محب و محبوب اور مابین بندہ و خدا عظیم راز کی باتیں ہوئیں،عنایات ربی کے در کھلے۔عقل انسانی سے ماوراء معجزہ معراج عروجِ انسانیت پر دلیل قطعی ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی رہنما سید خلیل حسین کاظمی نے معراج مصطفی ﷺ کے حوالے سے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس رات نبی اکرم ﷺ نے تمام انبیاء کرام کی امامت فرما کر سب پر فضیلت کی بلند مثال دی۔مشاہداتِ معراج جہاں نیکوں کی جزاؤں کی خوشخبری دیتا ہے وہاں گناہگاروں کو عذابات سے روشناس بھی کرواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لامکان پر گناہ گاروں کی بخشش کے لئے بارگاہِ خدا میں التجائیں کر کے شافعء محشر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے محبت اُمت پر مہر ثبت فرما ئی۔جشن معراج النبی ﷺ ایک واقعہ ہی نہیں بلکہ تاریخ انسانیت کے نشیب و فراز اور نبی کریم ﷺ کا سب انبیاء کرام سے زیادہ قربتِ الٰہی پر بھی بین ثبوت ہے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں ہمیں کمالات نبوی ﷺ بیان کر کے،سنت نبوی ﷺ اپنا کر اور اپنی فکروں کو نظریات محمدی ﷺ سے سجا کر ملتِ اسلامیہ کو عوج ثریا پر پہنچانا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button