میونسپل کمیٹی پنڈداد نخان کے سابق کونسلر چوہدری اکرام اللہ پپو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

0

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈداد نخان کے صدا بہار کونسلر چوہدری اکرام اللہ پپو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں، مرحوم سابق تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری رمضان جانی، چوہدری ارشد،چوہدری اقبال کے بھائی تھے۔ان کی نماز جنازہ شان اسلام میں ادا کی گئی۔جس میں زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی،سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد جوتانہ، سابق ایم پی اے چوہدری نذر گوندل، ایم پی اے حاجی ناصر،تحصیل پریس کلب کے صدر اختر آرائیں، جنرل سیکر ٹری یونس شہباز، چیئر مین اختر شاہ،تحصیل الیکٹرانیک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان، علاقہ بھر سے سابق چیئرمینز، سابق وائس چیر مین، سابق کونسلرز، مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران، وکلا سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد اور شہر یوں نے شرکت کی۔ مرحوم کے جسدخاکی کو شان اسلام قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.