جہلم

کلاس فور ملازمین اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ حاجی محمد افضل بلوچ

جہلم: میونسپل کارپوریشن جہلم کے میونسپل آفیسر فنانس چوہدری شہزاد گوندل سے آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ ،عمران خان، محمد ریاض اور چوہدری محمد صفدر نے ملاقات کی، ایم او ایف کو ورکرز کے مسائل سے آگاہ کیا، ایم او ایف نے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مزدور رہنما کو یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر حاجی محمد افضل بلوچ نے ایم او ایف کو یقین دلایا کہ کلاس فور ملازمین اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں کیونکہ ملازمین ہی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، سرکاری اداروں کے افسران کو چاہیے کہ کلاس فور ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ قوانین میں ملازمین کی ڈیوٹیوں کا تعین کیا جا چکا ہے ، کسی سرکاری محکمے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ درجہ چہارم کے ملازمین سے 24/7 ڈیوٹیاں لیں

انہوں نے کہا کہ جس طرح افسران اپنے بیوی بچوں، عزیز رشتے داروں کو وقت دیتے ہیں اور ان کی خوشیوں غمیوں میں شرکت کرتے ہیں ، اسی طرح کلاس فور ملازمین بھی اپنے کنبے کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے اور ان کی خوشی غمی میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، افسران کو چاہیے کہ سرکاری ملازمین کو ذاتی ملازم سمجھنے کی بجائے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے مقررہ کردہ اوقات کے مطابق ڈیوٹیاں لیں تاکہ درجہ چہارم کے ملازمین بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور اپنے عزیز و اقارب کی غمی خوشی میں شرکت کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button