غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں مسلح ڈکیتی کی کوشش، ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو گولی مار دی

0

پنڈدادنخان: غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں مسلح ڈکیتی کی کوشش، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار شدید زخمی، زخمی اہلکار کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ، ڈاکو غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی باؤنڈری وال سے اندد داخل ہونا چاہتے تھے، سیکورٹی اہلکار کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں مسلح ڈکیتی کی واردات سکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

ہفتہ کی رات 8 بجے کے قریب واجدعنایت اور قیصر محمود غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی باؤنڈری وال کے اندر پیدل گشت کر رہے تھے جب وہ ٹھاکر پوسٹ کے قریب پہنچے تو انکا سامنا دیوار کی بیرونی سائیڈ پر موجود ڈاکوؤں سے ہو گیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر واجد عنایت زخمی ہو گیا جسکو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکار کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.