سوہاوہ

حافظ عظمت علی اعوان کے ختم قل کے سلسلہ میں نورانی محفل کا انعقاد

سوہاوہ: حافظ عظمت علی اعوان کے ختم قل کے سلسلہ میں نورانی محفل کا انعقاد، علمائے کرام اور ثناء خوانان حضرات کے علاوہ ، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی عہدیداران ، عزیزواقارب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تلاوت قرآن کریم ، نعت خوانی سمیت مقررین نے مرحوم کی زندگی کے نمایاں اوصاف پر روشنی ڈالی، محفل کے اختتام پرحافظ عظمت علی اعوان سمیت تمام مرحومین عالم اسلام کے لئے بخشش و مغفرت کی دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ کارکن معروف سیاسی وسماجی شخصیت حافظ عظمت علی اعوان کے ختم قل کے سلسلہ میں نورانی محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میں تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے عہدیداران محمد اکرم بھٹی (صدر)، غلام مصطفی ( ناظم اعلیٰ ) ، عصمت اللہ (ناظم تربیۃ) ، مقصود احمد کیانی، تحریک لبیک راولپنڈی کے صدر حاجی محمد رمضان کے علاوہ ثناء خوانان حضرات حافظ محمد عمران سیالوی، حافظ عمران لطیف، سید عمر علی شاہ، عثمان فاروق ودیگر سمیت عزیزواقارب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے حافظ عظمت علی اعوان مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

مرحوم کے بیٹے حافظ ناصر علی اعوان نے تمام اہل خانہ کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے ساتھ ہمدردی کے جذبات کا اظہار کرکے ہمارے دکھ کو کم کرنے کی جو کوشش کی ہے ہم اسکا صلہ تو نہیں دے سکتے تاہم ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ جس طرح ہمارے والد محترم نے ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ظاہراََ و خفیتاََ بے شمار مستحقین کی مدد کی ، ان شاء اللہ ہم انکے اس مشن کو اپنی زندگی کی آخری سانس تک جاری وساری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button