جہلم میں بھکاریوں کی بھرمار، چوک چوراہے بھکاریوں کے نرغے میں، شہری شدید پریشان

0

جہلم: شہر بھر میں بھکاریوں کی بھرمار ، شہری شدید پریشان، شہر کے چوک چوراہے بھکاریوں کے نرغے میں، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے کارروائی کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں بھکاریوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے ان بھکاریوں میں نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں شہر میں جگہ جگہ پر بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اگر انہیں کوئی بھیک نہ دے تو برا بھلا بددعائیں دینابھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے۔

خوبرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ بھکاری لڑکیاں اور لڑکے دکانوں اور گھروں سے قیمتی اشیا بھی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔

اس سلسلہ میں تاجر برادری اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں نے شہریوںکا جینا محال کر رکھا ہے شہر بھر میں بھکاریوں کی اس قدر یلغار ہو چکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا بھکاری آجاتا ہے۔ بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ چوری چکاری ، غیر اخلاقی حرکات اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

عوامی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ شاندار چوک، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، نیابازار، جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں ڈیرے ڈالے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.