ہر دکاندار کا اولین فریضہ ہے کہ شہر کی صفائی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد

0

سوہاوہ: اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد کی جانب سے سوہاوہ کے وکانداروں کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دکانداروں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، صفائی کے حوالے سے غفلت برتنے والے دکانداروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اے سی سوہاوہ کا انتباہ

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دکانداروں کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا اشد ضروری ہے اس کے لیے تمام دوکاندار حضرات اپنی اپنی دوکان کے سامنے اورینج کلر کی ڈھکن والی بالٹی رکھیں اور اس میں کچرا ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کو جب دوکان بند کریں تو وہ کچرا اس کوڑا دان میں جمع کریں جو ایم سی کی طرف سے بازار کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جن دکانوں کے سامنے پکے تھڑے بنائے گئے ہیں انکو بھی جلد از جلد آپ خود رضاکارانہ طور پرمسمار کردیں ۔اس کے لیے آپ کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعدخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام دوکانداروں نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ہم سب اس پر عمل کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.