جہلماہم خبریں

تاجر مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی ازسر نو قیمتوں کا تعین کیاگیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز سعید، سمیت ہول سیلز اور ریٹلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تاجروں کی باہمی مشاورت سے روٹی 100 گرام 10 روپے ، بیف450 روپے کلو، مٹن گوشت 950 روپے کلو، باسمتی چاول کی قیمت 130 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 132 روپے ، دال چنا باریک 125 روپے ، دال مسور موٹی 172 روپے فی کلو، دال مسور باریک 188 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 230 روپے ، مونگ دال دھلی ہوئی 118 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 160 روپے ، چنے سفید موٹے 175 روپے جبکہ بیسن کی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ ہر آویزاں کیا جائے ، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button