سردی کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بہت سی موسمی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر مدثر

0

کھیوڑہ: سردی کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بہت سی موسمی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں سول ہسپتال میں وسائل کم ہونے کے باوجود ہر روز سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی شہرت کے حامل شہر کھیوڑہ کے سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مدثر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور بارشیں کم ہونے کی وجہ سے نزلہ زکام ہو جاتا ہے۔لیکن اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تو انسان موسم کے اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر صنعتی اور سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے مریضوں کا بہت رش ہوتا ہے ہر روز سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے اس کے باوجود ہمارے پاس عملے کی کمی سمیت وسائل بہت کم ہیں۔شہر میں ہفتہ اتوار کو سیر و تفریح کے شوقین سیاح بھی آتے ہیں اور تیز رفتار اور لو ڈ موٹر سائیکل سوار حادثات کا سبب بنتے ہیںانسانی جان انمول ہے۔

انہوں نے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سےحادثہ کے شکار افراد کے خاندان اور دوسرے لوگوں کو ذہنی اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تیز رفتا ر نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے ان کی غفلت لاپرواہی سے کسی کی انسانی جان بھی جا سکتی ہے یا کوئی زندگی بھر کے لیے اپائج بھی ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.