جہلم

پینے کا صاف اور صحتمند پانی رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کا ایک مشن ہے۔ طارق مغل

جہلم: پینے کا صاف اور صحتمند پانی رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کا ایک مشن ہے تاکہ ضلع جہلم کا شہری پانی پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور اپنی زندگی خوش و خرم گزار سکیں اسی سلسلہ میں سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مخیر افراد بھی اپنے ان بزرگوں اور عزیزوں کے ایصال ثواب کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروایں جو ایک صدقہ جاریہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار طارق مغل چیئرمین رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے 28 ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ گورنمنٹ مڈل سکول(بوائز) جادہ جہلم کا افتتاح کے موقع پر کیا جس سے، سکول طلباء اورسماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سماجی و کاروباری شخصیت حاجی سعید احمد (آئرن مرچنٹ ) نے رحمت ویلفیئرفاؤنڈیشن جہلم کو 10 ہزار روپے عطیہ دیا،اس موقع پر چوہدری سعید احمد، ڈاکٹر محمد فاضل ، چوہدری خالد اقبال کونسلر، نارق مغل چیئرمین رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم، ملک محمد شریف ایڈووکیٹ (القاسم سکول)سینئر صحافی محمد اشتیاق پال ، سیٹھی شکیل احمد صدر لائنز کلب جہلم ، توقیر اسلم ،سیف الرحمن ہیڈ ماسٹرجہلم ڈاکٹر چوہدری اعجاز احمد(سی ای سی) چوہدری محمد اقبال(تنظیم خیرالناس) و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور بالخصوص بچوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مستقبل کے معمار بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں جو ایک صدقہ جاریہ سے کم نہیں ہے عوام کو پینے کے صاف پانی کی اہمیت افادیت کا شعور فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مقررین نے رحمت ویلفیئر کے کڈنی سنٹر ، فری ڈسپنسری اور واٹر فلٹریشن پراجیکٹ کی تعریف کی۔

اس موقعہ پر سماجی و کاروباری حاجی سعید احمد نے تنظیم کو 10 ہزار روپے نقد عطیہ کیا اور آئندہ بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقعہ پر چوہدری ساجد امین، راجہ رضوان جانی، شعیب ڈار(ماہر سوشیالوجی)طلباء اور علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی آخر میں تمام شرکاء نے مل کر واٹر فلٹریشن پلانٹ کے طلباء اور عوام کیلئے اطراف کا افتتاح کیا حاجی چوہدری ساجد امین نے دعا کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button