پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولی مار دی

تحصیل پنڈدادنخان مسلح ڈاکووں کے نرغے میں، کسلیاں روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان ایک ہفتہ میں مسلح ڈکیتی کا دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کسلیاں روڈ پر ڈاکوؤں ناکہ لگا کر ڈکیتی کر رہے تھے، ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار آفتاب سے 60 ہزار روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے آفتاب کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعہ تھانہ پنڈدادنخان سے چند فرلانگ دور پیش آیا، چند دن قبل مین بازار پنڈدادنخان سے چار مسلح ڈاکو لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے تھے۔ سماجی حلقوں نے ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button