پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے رہائشی سب انسپکٹر راجہ ارشد کو نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں قتل کر دیا

پنڈدادنخان (سکندر حیات) پنڈدادنخان کے رہائشی سب انسپکٹر راجہ ارشد کو نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں قتل کر دیا، سب انسپکٹر راجہ محمد ارشد کی نماز جنازہ اد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کے رہائشی سب انسپکٹر راجہ محمد ارشد جمعرات کی شام راولپنڈی میں گاڑی میں فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر جان کی بازی ہار گئے۔
سب انسپکٹر راجہ ارشد کو آبائی گاؤں کوٹلی سیداں نزد پنن وال تحصیل پنڈدادنخان میں سپردخاک کردیا گیا ، سب انسپکٹر راجہ ارشد کی میت کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
راجہ ارشد کی نماز جنازہ میں تحصیل بھر سے سیاسی، سماجی و مذہبی حلقوں کے علاوہ پولیس ملازمین اور افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، راولپنڈی سے بھی پولیس افسران مرحوم کی فاتحہ خوانی ودعائے مغفرت میں شامل ہوئے۔
راجہ ارشد گزشتہ 22سال سے محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے کہ جمعرات کی شام یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، راولپنڈی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان گرفتار کرلئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button