جہلم

وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری قائم کرکے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ حاجی محمد رفیق بھٹی

جہلم: پاکستان کے منتخب وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری قائم کرکے ایک مثال قائم کر دی ہے، منتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جو پالیسیاں متعارف کروائیں ہیں اور جس طرح انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کو خیر آباد کہہ کر شاہانہ زندگی گزارنے کی بجائے کفایت شعاری کو اپنایا ہے ، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر حاجی محمد رفیق بھٹی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ انہوں کہا کہ اب پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وزیر اعظم پاکستان کو کامیاب بنانے کے لئے کام ،کام، کام کے منشور پر عمل کریں تاکہ وطن عزیز قرضوں کے بوجھ سے نکل سکے اور پاکستان عوام فخر سے زندگی گزار سکیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس نہ رہنے اور سرکاری گاڑیاں استعمال نہ کرنے اور پولیس کی سیکورٹی نہ لینے کا اعلان کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز جو اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس میں آنے والے مہمانوں کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرونگا، ملکی خزانے سے ایک پائی بھی استعمال نہیں کی جائیگی ۔ اس منشور سے ظاہر ہوتاہے کہ اگر وطن عزیز کے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین و افسران بھی کفایت شعاری اپنا لیں اور رشوت لینے سے صاف انکار کر دیں ، شہریوں کے کام بغیر رشوت کے انجام دیں تو وطن عزیز چند سالوں میں قرضے کی لعنت سے پاک ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button