دینہ

دینہ کی ہونہار طالبہ کا اعزاز، میرب اور ربائیشہ نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اول پوزیشن برقرار رکھی

دینہ کی ہونہار طالبہ کا اعزاز، میرب اور ربائیشہ نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اول پوزیشن برقرار رکھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی دنیا میں اپنے اساتذہ اور والدین کی محنت کو چار چاند لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نجی سکول کی ہونہار بچی میرب نے ساتویں جماعت میں 250 میں سے 249 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی اسی طرح ربائیشہ اصغر نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے اول کلاس میں 345 میں سے341 نمبر حاصل کر کے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

بہترین کارکردگی پر سکول انتظامیہ کی طرف سے بچیوں کو انعامات سے نوازا گیا،میرب اور ربائیشہ کو اول پوزیشن حاصل کرنے پر اساتذہ اور عزیزواقارب نے ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button