جہلم اور پنڈدادنخان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گیرا تنگ، ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

0

جہلم: تھانہ صدر ، پنڈدادنخان اور للٰہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیراا تنگ، ملزمان سے چرس اور شراب برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوجہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ للَہ پولیس نے ملزم محمد ندیم کو غیر قانونی طور پر رہائش رکھنے پر مذکورہ شخص کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اسی طرح تھانہ صدر جہلم پولس نے ملزم محمد عمران سے 240گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ملزم محمد یوسف سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.