پنڈدادنخان

محکمہ مال کے کرپٹ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے قبضہ مافیا بے لگام ہو گئے

دھریالہ جالپ: محکمہ مال کے کرپٹ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے قبضہ مافیاء بے لگام، بااثر افراد کا اسلحہ کے زور پر اہل اسلام قبرستان پر دن دیہاڑے قبضہ، چوہدری عبدالرزاق کی وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں قبضہ مافیاء بے لگام ہو چکی ہے اور غریب غرباء اپنی جائیدادوں سے محروم ہو رہے ہیں یہاں تک کہ قبضہ مافیا نے محکمہ مال کے کرپٹ ، راشی اور نا اہل ملازمین کی ملی بھگت سے اپنے پنجے گاڑتے ہوئے اب دربار شاہ شبوت قبرستان اہل اسلام کی زمین پر بھی قبضہ کر لیا ہے جس سے علاقہ میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ چکی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان قبضہ مافیاء کی محکمہ مال کے پٹواری اور گرداور کی پشت پناہی حاصل ہے۔

چوہدری رزاق نے بتایا ہے کہ تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں قبضہ مافیاء گروہ اتنا مضبوط ہے کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ بھی اْن کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں جبکہ ہائی لیول پر درخواستیں دینے کے باوجود قبرستان کی جگہ واگزار کروانے سے عاری نظر آتے ہیں، 31مارچ کو گرداور ملک ارشد کے ساتھ پرائیویٹ دو عدد ملازمین نے مسلسل پانچ گھنٹے ضائع کرنے کے باوجود جگہ کی نشاندہی نہ کی۔

انہوں نے تحریک انصاف حلقہ NA-67 چوہدری فواد حسین سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ اپنے حلقہ سے قبضہ مافیاء کا خاتمہ کرتے ہوئے ان سے سرکاری و غیر سرکاری زمینیں واگزار کروائی جائیں اور اہل اسلام کے قبرستان پر قبضہ ختم کروایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button