دینہ

دینہ میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر، باسی، کم وزن اور پانی ملا گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جانے لگا

دینہ: مین بازار دینہ میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر ،باسی ،کم وزن اور پانی ملا گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جانے لگا ،سرکاری نرخوں سے زائد گوشت کی قیمتوں پر شہری سراپاء احتجاج ،بڑے اور چھوٹے گوشت کی قیمتیں زیادہ ہونے پر انتظامیہ بھی خاموش ،ڈی سی جہلم اور اے سی دینہ سے فی الفور نوٹس کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق مین بازار دینہ میں قصابوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ،باسی ،پانی ملا ،کم وزن گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ،گوشت جب خریدار گھر لے کر جاتا تو خریدار کو گوشت خراب ہونے کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،بڑا گوشت 400روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیاجا رہا ہے ۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے بتایا کہ اگر ان قصابوں سے گوشت کا قیمہ لیا جائے تو قیمہ کرتے ہوئے گوشت کے ساتھ ساتھ چربی کا بھی قیمہ کر کے عوام کو دھوکا دیا جاتا ہے ،2سے 3دن پرانا باسی گوشت فروخت کرنے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے ،باسی گوشت کے استعمال سے شہری بیمار ہونے لگے ، عوام نے اعلی احکام سے صاف ستھرے اور سرکاری نرخ ناموں کے مطابق گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button