پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے قصبے جلالپور شریف کے رہائشی سونے کے تاجر نے خود کو گولی مار لی

پنڈدادنخان کے قصبے جلالپور شریف کے رہائشی سونے کے تاجر نے خود کو گولی مار لی، تاجر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے قصبے جلالپور شریف کے رہائشی سونے کے تاجر جاوید قمر نے خود کو گولی مار لی۔ محلے داروں نے شدید زخمی حالت میں آر ایچ سی جلالپورشریف منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد جاوید قمر کو تشویشناک حالت میں کھاریاں ریفر کر دیا گیا۔

تاجر کی بیوی کا کہنا ہے کہ وہ گولی کی آواز سن کر بیڈروم میں پہنچی تو جاوید خون میں لت پت بیڈ پر پڑا تھا، جاوید قمر نے والد کی لائسنسی 12 بور بندوق سے اپنی کنپٹی پر فائر کیا۔ واقعہ سے قبل میرے خاوند کو کوئی فون کال آئی تھی جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس تھانہ جلالپورشریف نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button