جہلم

تحریک عظمت قرآن کے زیر اہتمام قرآن محل کی تعمیر تیزی سے جاری

جہلم: شہر کے واحد قرآن محل کی تعمیر جنجیل نزد سنگھوئی میں جاری ہے جہاں شہر بھر اور دیگر علاقوں سے شہید قرآن پاک ، مقدس اوراق اور سپارے وغیرہ محفوظ کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے نگران جہلم فرحان بیگ نے بتایا کہ قرآن محل کا کام تیزی سے جاری ہے اور مزید کام وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کرنا ممکن نہ ہے جس کیلئے شہریوں کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے تاکہ جہلم شہر میں مقدس اوراق کی بے ادبی کے ختم کرکے مقدس اوراق کو تا قیامت قرآن محل میں محفوظ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مقدس اوراق کی بڑھتی ہوئی بے ادبی کے باعث قرآن محل کی تعمیر سے بڑا صدقہ جاریہ اور کوئی نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button