جہلماہم خبریں

موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ، کسانوں کے چہرے کھل اٹھے

جہلم: ضلع جہلم میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ، خشک سردی کاخاتمہ ، نزلہ زکام ، بخار اور دیگر بیماریوں میں کمی ہو گی ، کسانوں کے چہرے کھل اٹھے، شہریوں کا گرم پکوانوں پر زور۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم اور گردونواح میںموسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ کر دیا۔ پچھلے 1/2 روز سے دن بھر سورج بادلوں کی اوٹ میں چھپا رہا لیکن شہریوں کی دعائیں رنگ لے آئیں خشک سردی کا خاتمہ ہوا۔
بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کیوجہ سے کاروبار زندگی بھی تبدیل ہوگئے ، ٹھنڈ سے بچنے کیلئے شہری آگ تاپتے رہے اورگرماگرم چٹ پٹی اشیاء اوریختی و مزیدار چائے پی کر سردی کم کرتے نظر آئے۔
بارش آہستہ لیکن مسلسل ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں حسب معمول کیچڑ اور گندگی کی شکل اختیار کر گئیں، دوسری طرف کسانوں نے گندم کی بجائی کے بعد انتہائی مفید بارش ہونے پر شکرانہ ادا کیا اور اس بارش کو گندم کیلئے سونا قرار دیا، بارش سے نہ صرف فصلوں کو فائدہ ہو گا بلکہ خشک سردی کے خاتمے پر نزلہ ، زکام اور بخار جیسی موسمی بیماریوں کا خاتمہ بھی ہو گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے بعد انڈوں اور گوشت کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 195روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 117روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button