جہلم

تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام جہلم میں اساتذہ کیلئے دعوتی و تربیتی نشست کا انعقاد

جہلم: تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام جناح لاء کالج جہلم میں اساتذہ کیلئے دعوتی و تربیتی نشست ہوئی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی قربان علی جلالی نے اساتذہ کرام کو قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور اُمید ظاہر کی کہ اساتذہ کرام قوم کے نونہالوں کو اپنے بچے سمجھ کر پیار ، خلوص اور محبت کیساتھ پڑھائیں گے اور دین کے ساتھ ان کا رشتہ مضبوط بنائیں گے تاکہ وہ اچھے پاکستانی بننے کے ساتھ ساتھ اچھے مسلمان بھی بن سکیں۔

عارف مجاہد نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور قومی بے حسی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آذربائیجان کی مثال دی اور کہا کہ کشمیر کی آزادی کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ جہاد ہے ۔

فرمان علی عباسی نائب صدر تنظیم اساتذہ پنجاب نے اساتذہ کرام کو درپیش مسائل ، ان کا حل اور ان کی فکری رہنمائی کے حوالے سے تنظیم اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تنظیم اساتذہ ، اساتذہ برادری کی واحد تنظیم ہے جو پورے ملک میں اپنا وجود رکھتی ہے جبکہ ہر ضلع کی سطح پر بھی اس کی باڈی موجود ہے۔

تقریب سے راجہ خالد محمود نگرا ن تنظیم اساتذہ راولپنڈی ڈویژن ، مطیع الرحمن قاضی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم ، محمد انور سہیل سیکرٹری ضلع نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button