فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

جلالپورشریف: فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں غریب اور مستحق مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔

کیمپ میں آرگنائزرلیڈی ڈاکٹر ثناء تبسم گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر شوکت محمود میڈیکل سپیشلسٹ،ڈاکٹر کیپٹن حافظ ہمایوں اصغرہارٹ سپیشلسٹ ،لیڈی ڈاکٹر رقیہ، ڈاکٹرمسعود،لیڈی ڈاکٹر زنیرا نے سماجی کارکن شاہد ہارڈویئر،عبدالرازاق کے علاوہ میڈیاکے نمائندوں ڈاکٹرطارق محمود،عمران حیدرببلی،قیصرمغل،ظفراقبال،خالدمحمد خالدی نے بھر پورشرکت کی۔

میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کو فری چیک کپ کیااور ادویات کی بھی سہولت دی گئی اور مکمل تمام ٹیسٹ الٹراساونڈ،ای سی جی، بلڈشوگر کے علاوہ تمام بیماریوں کا فری چیک کپ کیا گیا

جلالپورشریف اور گردونواح کی عوام نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈی سی جہلم سے غریب اور مستحق مریضوں نے التجاء کی کہ ہرماہ غریب اور مستحق مریضوں کو اپنے چیک کپ کی ایسی ہی سہولت دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.