جہلم

عید پر انتظامی افسران کی سربراہی میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔ محمد جہانزیب اعوان

جہلم: عید الاضحی کے دوران ضلع بھرمیں دیہی وشہری علاقوں میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور اہلکاران اور تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران کو مبارک باددی۔

ڈپٹی کمشنر نے اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کی سربراہی میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے جس کی بدولت ضلع بھر میں سے ہزاروں ٹن سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگایا جا سکاشکایتوں کا بروقت ازالہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے بہترین انتظامات ، صفائی کے سلسلے میں جہاں کہیں سے شکایات موصول ہوئی اس پر کاروائی کرتے ہوئے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے مزید کہا کہ بحیثیت ایک ذمہ دار شہر ی یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں کیساتھ ساتھ اپنے گلی محلوں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں تاکہ کسی دوسرے شہری کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، تمام شہری اپنی گلی محلوں کی صفائی کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے عملے اور اہلکاروں سے ہر ممکن تعاون کریں اور شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button