دینہاہم خبریں

دینہ میں سڑک کراس کرتے ہوئے شخص کی مسافر وین سے ٹکر، روہتاس کا رہائشی جاں بحق

دینہ: بائی روڈ کے قریب پر تیز رفتار ہائی ایس نے روڈ کراس کر تے ہوئے شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا، ہائی ایس ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ بائی روڈ پر روہتاس کا رہائشی چوہدری واجد حسین روہتاس جانے کے لئے روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار ہائی ایس نے کچل ڈالا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ چوہدری شوکت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ہائی ایس ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، لوگوں نے جاں بحق شخص کی لاش ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button