
دینہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار،مقدمہ درج،ضمیر نامی شخص بین شدہ مواد دینہ میں فروخت کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کو بذریعہ مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک کالعدم تنظیم کا کارکن گاڑی میں جی ٹی روڈ چوک پر موجود ہے اور کندھے پر بیگ لگا کر بین شدہ کتاب فروخت کررہاہے جس پر مخبر سے ہی کتاب کی خریداری کاروائی گئی۔
اے ایس آئی مشتاق نے سی ٹی ڈی ملازمان کے ہمراہ ضمیر نامی شخص کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے دیگر کتابیں بھی برآمد کر لیں اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 27بجرم 11-W/9ATA 1997ء درج کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور تفتیش شروع کر دی ۔