جہلم

جشن عید میلاد النبیﷺ؛ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم کچہری میں محفل میلاد کا انعقاد

جہلم: جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم کچہری میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میں پرنسپل صاحبہ محترمہ نسرین عارف ، وائس پرنسپل محترمہ طلعت فرخ، انچارج پروگرام مس کنیز فاطمہ ،آرگنائزر محترمہ مسسز قراۃ العین ، محترمہ پروفیسر بشریٰ ناہید سمیت دیگر اساتذہ اکرام وطالبات نے شرکت کی اور حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اس موقع پر پرنسپل صاحبہ محترمہ نسرین عارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو سنت نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنا چاہیے کیونکہ یہی اعمال دنیاوی زندگی اور اخروی زندگی میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے۔

اس موقع پر طالبات کی کثیر تعداد نے نعت رسول مقبول ﷺ بھی پڑھی محفل میلاد میں طالبات سمیت اساتذہ اکرام نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button