جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

0

جہلم: جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد ہوا،جس میں کلب ہذا کے عہدیداران اور ممبرز نے بھر پور شرکت کی،اور کیک کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے حوالہ سے ممبر چیئرپرسن جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب لائن فرحان رزاق ڈار کے آفس میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب کے صدر لائن چوہدری سہیل عزیز،کلب سیکرٹری لائن راجہ سرفراز ، لائن عمران رزاق ڈار،لائن اخلاق نواز،لائن کامران گجر،،لائن چوہدری ضیغم توصیف ،لائن چوہدری نصر اقبال ،لائن چوہدری طارق محمود،لائن علی بٹ،لائن عرفان گل،لائن محمد عرفان،لائن ندیم نثار کیانی فنانس سیکرٹری ودیگرنے شرکت کی۔

شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کے لیے قربانی دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اس ملک خداد اد کی بنیاد رکھی ،آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اس ملک کی بقاء کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔

اس کے بعد صدرلائن چوہدری سہیل عزیزاور دیگر عہدیداران و ممبرز نے ملکر کیک کاٹا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.